کون بنے گا نگراں وزیر اعظم؟شہباز شریف،  اپوزیشن لیڈر کے پاس نام طے کرنے کا آج آخری روز

کون بنے گا نگراں وزیر اعظم؟شہباز شریف،  اپوزیشن لیڈر کے پاس نام طے کرنے کا آج آخری روز
سورس: File

اسلام آباد: قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روز ہوگئے، نگراں وزیر اعظم کے نام پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پاس آج نام طے کرنے کا آخری دن ہے۔ 

 شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔ آج اگر نام کا فیصلہ نہ ہو سکا تو معاملہ پالیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔

صدر عارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا وقت موجود ہے۔  کیا صدرمملکت لاعلم تھے؟، شاید صدر صاحب نے خط لکھنے سے پہلے آئین نہیں پڑھا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز  شریف  کاکہنا ہے کہ  ہم اتحادی جماعتوں کو آئندہ انتخابات میں کھل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیے۔

مصنف کے بارے میں