دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا. پاک فوج حکومت سے مل کر فاٹا کے عوام کے استحکام اور بحالی کیلئے کام کرے گی

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،آرمی چیف

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کو ر ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں ان کو فاٹا،مالا کنڈ ڈویژن اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی اور سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے. کورہیڈکوارٹرپشاورآمد پرآرمی چیف کا لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے استقبال کیا۔آرمی چیف کی تعمیراتی کاموں،ایف سی کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے. تعمیراتی کاموں،سرحد پرایف سی کی کارکرددگی کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا. پاک فوج حکومت سے مل کر فاٹا کے عوام کے استحکام اور بحالی کیلئے کام کرے گی۔انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاک آرمی کو دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا،بلا امتیاز انٹیلی ایجنسی آپریشنز پر توجہ دی جائے،پاک فوج اپنے قبائلی عوام کے ساتھ ہے جو بہادر ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج حکومت سے مل کر فاٹا کے عوام کے استحکام اور بحالی کیلئے کام کرے گی،دہشتگردوں کے درمیان روابط ختم کرنے کیلیے بہتر بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، پاک افغان بارڈر کے دوسری جانب دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگی، علاقے میں قیام امن ، ترقیاتی کاموں کیلیے پاک فوج ، قبائل شانہ بشانہ رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تعمیراتی کاموں،سرحد پرایف سی کی کارکرددگی کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بارڈر مینجمنٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا، اب تک کے آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو سراہا ہے۔