کوئٹہ ویڈیو اسیکنڈل، کوئی بھی طاقتور شخص ملزمان کو  نہیں بچاسکتا: ضیا لانگو

 کوئٹہ ویڈیو اسیکنڈل، کوئی بھی طاقتور شخص ملزمان کو  نہیں بچاسکتا: ضیا لانگو

کوئٹہ :  صوبائی مشیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ویڈیو اسیکنڈل کیس میں کوئی بھی طاقتور شخص ملزمان کو  نہیں بچاسکتا، یہ معاملہ سیاست کی نذر ہورہا ہے اسی وجہ سے اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی مشیر داخلہ ضیا لانگو  نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں 2 گرفتاریاں ہوچکی ہیں، ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تفتیش کے معاملے میں مداخلت کی تو اس سے ملزمان کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
صوبائی مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ  لوگ پولیس کو اطلاع کرکےاس سے تعاون نہیں کرتے،جب تک لوگ پولیس سے تعاون نہیں کریں گےمسائل رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون کو بہتر بنانے کیلئے اداروں اور حکومت سے تعاون کرنا چاہئے۔پاکستان کےادارےہمارےہیں جہاں ضرورت پڑی مدد لیں گے۔انکا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے خواتین کی واپسی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔ ضیا لانگو نے کہا کہ اس کیس میں کمیشن یا حکومت کسی کو نہیں بچاسکتے ، کوئی بھی طاقتور شخص ملزمان کو اس کیس میں نہیں بچاسکتا۔