پالیسی ریٹ میں کمی کااعلان متوقع، اجلاس آج ہو گا

پالیسی ریٹ میں کمی کااعلان متوقع، اجلاس آج ہو گا
سورس: file

 اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کو پالیسی ریٹ کو 50بیس پوائنٹ سے 100بیس پوائنٹ کم کرنے کی تجویز دے دی۔

آج ( 12دسمبر) اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگاجس میں شرح سود سے متعلق فیصلہ کیاجائے گاکہ اس کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنا ہے یا اس میں کمی کی جانی ہے۔ ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔ 

اجلاس میں پاکستان کے مختلف معاشی اعشاریوں کو بھی پیش کیاجائے گا، ،وزارت منصوبہ بندی کے تھنک ٹینک پائیڈ نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کو تجویز دی ہےکہ موجودہ مانیٹری پالیسی پر نظر ثانی کی جائے ، موجودہ پالیسی ریٹ 22فیصد ہے اور کافی عرصے سے بہت زیادہ پالیسی ریٹ ہونے کے باعث لاگت میں اضافہ ہوا ہے، جب شرح سود طویل عرصے تک زیادہ ہوگا تو معاشی و سرمایہ کاری فیصلوںاور موجودہ کاروبار پر دباؤآئے گا۔ 

مصنف کے بارے میں