پنجاب پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاؤن، سنگین وارداتوں میں مطلوب 177  خطرناک اشتہاری ملزمان  گرفتار

پنجاب پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاؤن، سنگین وارداتوں میں مطلوب 177  خطرناک اشتہاری ملزمان  گرفتار
سورس: file

لاہور: پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے سنگین وارداتوں میں مطلوب 177  خطرناک اشتہاری ملزمان  گرفتار کر لیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 213 عدالتی مفروران، 58 عادی مجرمان (TOs) بھی گرفتار کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 1658 اشتہاری، 2070 عدالتی مفرور، 523 عادی و پیشہ ور مجرمان (TOs) گرفتار کئے گئے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر سے اے اور بی کیٹیگری کے 1 لاکھ 18 ہزار 873 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے جن میں اے کیٹیگری کے 16 ہزار 943  اوربی کیٹیگری کے1 لاکھ 1 ہزار 930 اشتہاری شامل ہیں جبکہ  پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 80 ہزار 978 عدالتی مفروران اور 33 ہزار 967 عادی مجرم گرفتار کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق  لاہور میں رواں برس اے اور بی کیٹیگری کے 22 ہزار 100 اشتہاری مجرمان، 48 ہزار 104 عدالتی مفرور جبکہ 17 ہزار 700 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےعادی و پیشہ ور مجرموں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کا حکم کرتے ہوئے لاہور سمیت تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کو موثر سپرویژن سے مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

مصنف کے بارے میں