پریانکا چوپڑا کا غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ

پریانکا چوپڑا کا غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ

دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکاچوپڑا نے یونیسیف کی جانب سے کی گئی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے فلسطین میں بچوں کی خاطر ”دیرپا جنگ بندی“ کا مطالبہ کردیا۔

 پریانکاچوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سماجی رابطے کی ویبسائٹ انسٹاگرام پر  اپنی اسٹوری پر  اقوام متحدہ کی ایجنسی  یونیسیف کی ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا جس میں  فلسطین بچوں کی خاطر  انسانی بنیادوں پر دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 
واضح رہے کہ اصل پوسٹ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی یونیسیف نے شیئر کی تھی،  جو دنیا بھر میں بچوں کو انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ پریانکا یونیسیف کی عالمی    ُگڈوِل سفیر بھی ہیں۔  

بھارتی اداکارہ کی پوسٹ کے متن میں  میں لکھا تھا  ”آج، غزہ کی پٹی ایک بار پھر بچوں کے لیے دنیا کی سب سے خطرناک جگہ بن چکی ہے۔ سات دن کی مہلت کے بعدخوفناک ظلم اور  جنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں مزید بچے یقینی طور لقمہ اجل بن جائیں گے، 48 دنوں کی مسلسل بمباری میں مبینہ طور پر 5,300 سے زیادہ فلسطینی بچے مارے گئے تھے“۔

اس پوسٹ میں  مزید کہنا تھا کہ ”ہم دونوں فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ان کی ذمہ داریوں کے مطابق بچوں کی حفاظت اور مدد کی جائے، فلسطین اور اسرائیل کی ریاست میں تمام بچے امن کے مستحق ہیں اور ایک بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں“۔

یاد رہے کہ  ہزاروں بچے اور نابالغ اسرائیلی بمباری کے دوران ملبے تلے دب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ  ہزاروں لاپتہ ہیں۔ اب تک 18ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں 45 فیصد  تعداد بچوں کی ہے۔  

مصنف کے بارے میں