اگر آئی فون گیلا ہوجائے تو چاولوں میں مت رکھیں،ایپل نے خطر ے کی گھنٹی بجادی 

اگر آئی فون گیلا ہوجائے تو چاولوں میں مت رکھیں،ایپل نے خطر ے کی گھنٹی بجادی 

کیلفیورنیا:فون کے بارے میں کہاجاتا تھا کہ اگر فون گیلا ہوجائے تو اس کو خشک کرنے کےلیے  چاولوں میں رکھیں تو یہ جلد خشک ہوجاتا ہے۔ تاہم  آئی فون کے بارے میں ٹیک انڈسٹری کےماہرین کاکہنا ہےکہ  آئی فون اگر گیلا ہوجائے تواس کو چاولوں میں نہ رکھیں  ۔ اس حوالے سے ایپل نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس طرح سے فون مزید  خراب ہوسکتا ہے۔

اس کو  ماہرین کے نزدیک رائس  ٹریٹمنٹ کا نام دیاجاتا ہے ۔ تاہم اب کچھ ماہرین اس طریقے کو بے کار قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے سے موبائل فون کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول اتنی تیزی سے موبائل فون میں موجود نمی کو خشک نہیں کرسکتے۔اس لئے اس طریقے کو اختیار کرنا اتنا آزمودہ نہیں ہے۔  بعض لوگ موبائل کو کھول کر اس کے دونوں حصوں کو چاولوں میں دبا دیتے ہیں۔اگر یہ چاول موبائل کے اندرونی حصوں میں چلے جائیں تو وہ اپنے ساتھ مٹی کے ذرات اور سٹارچ لے جاتے ہیں، جو کہ موبائل کے اندرونی حصوں کو خراب کرنے کا باعث بن رہے ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں میں ڈال کر موبائل سکھانے سے بہتر ہے کہ اسے ہوا میں ہی سوکھنے دیا جائے ۔ 

قدرتی ہوا سے موبائل فون سوکھے گا تو اس سے موبائل کے اندرونی حصوں کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔  یاد رکھیں کہ اگر موبائل گیلا رہا تو اس کے سرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، اس لئے فوراً موبائل بند کردینے سے اس نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ موبائل فون بند کرنے کے بعد اسے پیپر ٹاول یا تولئے سے خشک کرلیں۔

یاد رکھیں کہ موبائل فون کو خشک کرنے کے دوران تولیہ، پیپر ٹاول، کاغذ کا ٹکڑا، کاٹن بڈ یا اس طرح کی چیزیں چارجنگ پورٹ میں ڈال کر اسے خشک کرنے کی کوشش نہ کریں۔  اگر چارجنگ پورٹ کو نقصان ہوا تو بعد میں موبائل چارج کرنے میں مسئلہ ہوگا۔

مصنف کے بارے میں