کہا گیا پی پی کا ساتھ دیں آپ کی سیٹیں واپس مل جائیں گی، جی ڈی اے 2 نشستوں پر حلف نہیں اٹھائے گی یہ بھی زرداری صاحب کو دے دیں: پیر پگارا

کہا گیا پی پی کا ساتھ دیں آپ کی سیٹیں واپس مل جائیں گی، جی ڈی اے 2 نشستوں پر حلف نہیں اٹھائے گی یہ بھی زرداری صاحب کو دے دیں: پیر پگارا
سورس: File

کراچی :جی ڈی اے اور  پاکستان  مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب  پگارا نے کہا ہے کہ  الیکشن کو مسترد کرتے ہیں یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا، یہ الیکشن آگے کیسے چلے گا، ،ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں ۔مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو۔

انہوں نے کہاکہ،میں جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا،الیکشن کرانے والوں کو اندازہ نہیں تھا کہ الیکشن ایسے ہوگا۔مجھے کہا گیا کہ زرداری صاحب کے ساتھ الائنس کر لو اور اپنی فنکشنل لیگ کی سیٹس مل جائینگی۔یہ جو الیکشن ہوا ہے بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے ۔ 

انہوں نے کہا کہ مجیب کے پاس ایک سو سات سیٹس تھی بھٹو صاحب کے پاس ساٹھ سیٹس تھی۔ کہا گیا کہ پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا ہے
اور ایم کیو ایم کے سامنے پندرہ لکھا ہوا ہے۔ یہ آر او نے نہیں کیا آر اوز کا کام نہیں ہے ۔ 


پیر پگارا نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے وقت میں بھی بھٹو سندھ سے نہیں جیتے تھے۔بی بی کے دور میں بھی ایسا رزلٹ نہیں تھا ۔ کہا گیا ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے ۔ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے جھگڑا ہے ۔ 


انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا پی پی کا ساتھ دیں نہیں تو  آپ ہارنے کے لیے تیار  رہیں ۔ عمران خان کے سپورٹرز کو سلام کرتا ہوں۔یہ عمران خان کے نوجوانوں نےہمت کی ہے ۔ 

پیر پگارا نے کہا کہ ہمیں سندھ اسمبلی کی 2 نشتیں بھی نہیں چاہئیں۔ انہیں بھی زرداری صاحب کو دے دیں۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ 

ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ جی ڈی اے کے دونومنتخب ارکان حلف نہیں لیں گے۔ جس دن اسمبلی اجلاس ہوگا اس دن اسمبلی کے باہردھرنادیا جائے گا۔ 16 فروری کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ 




مصنف کے بارے میں