اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ایک سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم ابھی بھی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور مزید بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
اسلام آباد میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے معیشت کی درست سمت کا اعتراف پاکستان کے لئے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کا مشترکہ تعاون ضروری ہے۔
وزیر خزانہ نے وزیرِاعظم کی قیادت میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی اور اصلاحات کے حوالے سے آئی ایم ایف کی تعریف کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران میکرو اکنامک استحکام کے حوالے سے آئی ایم ایف سے مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے، جو کہ ہمارے اقدامات کی کامیابی کا غماز ہے۔
محمد اورنگزیب نے زرعی شعبے میں ہونے والی جدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس شعبے میں مطلوبہ سطح پر نہیں پہنچ سکے ہیں، تاہم حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے