عثمان مرزا ویڈیو اسکینڈل کیس: وفاقی حکومت کا کیس کی پیروی کرنے کا فیصلہ

عثمان مرزا ویڈیو اسکینڈل کیس: وفاقی حکومت کا کیس کی پیروی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ روز عثمان مرزا ویڈیو سکینڈل کیس میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کے بعد کیس کی پیروی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز   متاثرہ لڑکی ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے بیان سے ہی منحرف ہو گئی تھی ،لڑکی نے کہا پولیس والے مختلف اوقات میں سادہ کاغذوں پر اس سے دستخط اور انگوٹھے لگواتے رہے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا میں کسی بھی ملزم کو نہیں جانتی اور نہ کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہوں، کسی کو بھی تاوان کی رقم ادا نہیں کی ،ریحان سمیت کسی بھی ملزم نے  زیادتی کی کوشش نہیں کی، میں ریحان کو نہیں جانتی اور نہ ہی وہ ویڈیو بنا رہا تھا،عدالت نے لڑکی کے بیان کے بعد جرح کیلئے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ۔

 
یاد رہے کہ اسلام آباد کے ای الیون سیکٹر میں عثمان مرزا اور دیگر ملزمان نے ریسٹ ہاؤس میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کیا اور ان کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے رہے ۔ لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ملک بھر میں اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کا نوٹس لیا تھا ۔