ن لیگ کا لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

 ن لیگ کا لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

لاہور:مسلم لیگ ن نے لاہور سے اہم حلقوں کی ٹکٹیں جاری کردیں۔ایاز صادق کو این  اے 120،شیخ روحیل اصغر این اے 121 ،شہباز شریف این اے 123اور پی پی 164سے الیکشن لڑیں گے ۔

حمزہ شہباز کواین اے 118اورمریم نواز کواین اے 119،این اے 122سے خواجہ سعد رفیق،124سے رانامبشر، 125سے افضل کھوکھر امیدوار ہیں۔ن لیگ نے این اے 117اور 128سے کسی کوٹکٹ جاری نہیں کیا۔این اے 117میں علیم خان اور 128میں عون چوہدری کی حمایت کاامکان  ہے۔لاہور سے قومی اسمبلی کی چودہ میں سے 2 نشستوں پر استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔
لاہور کے تیس صوبائی حلقوں میں سے انتیس پر لیگی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایک نشست پر آئی پی پی کے علیم خان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے ان میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے وحید عالم، سابق ایم این اے ملک ریاض، خواجہ احمد احسان، سید توصیف شاہ، سابق ایم پی اے ماجد ظہور، شیخ روحیل اصغر کے بیٹے خرم روحیل، سابق ایم پی اے مرزا جاوید، میاں سلیم، سابق ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز، اختر باؤ کو بھی ٹکٹ نہیں ملا۔

مصنف کے بارے میں