وفاق کے زیر انتظام سرکاری و نجی سکولز میں لازمی قرآنی تعلیم کا بل منظور

وفاق کے زیر انتظام سرکاری و نجی سکولز میں لازمی قرآنی تعلیم کا بل منظور

لاہور: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں لازمی قرآنی تعلیمات کا بل 2017 متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

اس بل کے بعد وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک آسان ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیمات لازمی قرار دی جائیں گی۔ اس بل کا اطلاق غیر مسلم طلباء وطالبات پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی اور اُٹھائے گئے اقدامات کے معاشرے پر اثرات کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے اگلے اجلاس میں ایچ ای سی کی آؤٹ پٹ کو بمعہ ثبوت کے سات پیش کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں