تھریڈز موبائل کی بیٹری ختم کرنے کا ذمہ دار : صارفین

تھریڈز موبائل کی بیٹری ختم کرنے کا ذمہ دار : صارفین
سورس: File

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر کی حریف  سوشل میڈیا پلیٹ فارم  تھریڈز کو موبائل کی بیٹری جلد ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

متعدد صارفین کا دعویٰ ہے کہ تھریڈز، نئی سوشل میڈیا ایپ جسے مارک زکربرگ نے ایلون مسک ک  ٹویٹر کی مسابقت میں لانچ کیا تھا، نے موبائل کی بیٹریاں ختم کرنا شروع کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں  کہا گیا  کہ جہاں بہت سے صارفین نئی ایپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، وہیں کئی دیگر نے دعویٰ کیا کہ تھریڈز ان کے اسمارٹ فون کی بیٹری ختم کر رہے ہیں۔

اس مسئلے سے مایوس ہونے والے متعدد صارفین نے اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے ٹوئٹر کا رخ کیا۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ تھریڈز ان کے فون کی بیٹری بجلی کی تیز رفتارسے ختم کر رہی ہے۔


صارفین میں سے ایک نے بیٹری استعمال کرنے والی ایپلی کیشنز کی فہرست دکھائی اور تھریڈز فہرست میں سرفہرست تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایپ نے فون کی بیٹری کا تقریباً 53 فیصد استعمال کیا اس کے بعد ٹویٹر نے صرف 12 فیصد استعمال کیا۔


اگرچہ بہت سے صارفین نے اسی طرح کے دعوے کیے ہیں لیکن  میٹا نے ابھی تک اس مسئلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ تھریڈز کے آغاز کے بعد سے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس نے پانچ روز میں 10 کروڑ سے زائد صارفین بنا کر مقبول ترین آن لائن  پلیٹ فارم  چیٹ جی پی ٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ نیویارک پوسٹ کے مطابق ٹوئٹر کی ٹریفک میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کمی آئی۔

مصنف کے بارے میں