قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور

قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور
سورس: File

آقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ قرارداد کی 12 ارکان نے مخالفت کی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا۔

قرارداد میں ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنا نے پر بھی زور دیا گیا۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ قرارداد کی 12 ارکان نے مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق  قرارداد کثرت رائے سے ایوان میں منظور ہوئی ۔ پاکستان سمیت  تر کیہ ، ایران ، عراق  اور دیگر  مسلم ممالک نے   سویڈن کے خلاف سخت کاروایہ کا مطالبہ بھی  کیا۔

سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پر7 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا  جبکہ امریکا اور یورپی یونین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت  کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے متصادم  قرار دیا۔

یاد رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔ 

مصنف کے بارے میں