سماعت جسٹس اعجاز اور جسٹس منیب پر مشتمل بینچ ہی کرے گا: چیف جسٹس , لارجر بینچ بنانے کی حکومتی استدعا ایک بار پھر مسترد

سماعت جسٹس اعجاز اور جسٹس منیب پر مشتمل بینچ ہی کرے گا: چیف جسٹس , لارجر بینچ بنانے کی حکومتی استدعا ایک بار پھر مسترد
سورس: File

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن نظرثانی کیس میں لارجر بینچ بنانے کی استدعا ایک مرتبہ پھر مسترد کردی ہے۔ 

نیونیوز کے مطابق نیا قانون بننے کے بعد وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن نظر ثانی  کیس میں تین رکنی کی بجائے لارجر بینچ بنانے کی استدعا کی تھی ۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکومت کی لارجر بینچ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  فیصلہ کیا کہ نظرثانی کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ   ہی برقرار  رکھا جائے گا۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔

مصنف کے بارے میں