"  کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر"،شعیب اختر نے کراچی سے محبت کو بیان کردیا

کراچی:سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کراچی اور کراچی والوں سے محبت کو بیان کردیا۔  انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ ا نٹرویو میں کراچی اور کراچی والوں سے محبت کے بارے میں بتایا ہے۔ 

شعیب اختر نے کراچی کے حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ  نیویارک کی سڑکیں کراچی سے زیادہ خراب ہیں لیکن یہ صورتحال کسی بھی شہر یا ملک کیلئے مناسب نہیں ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ  میرے کئی اچھے دوست کراچی سے ہیں، کراچی والوں کے پاس ٹاپ کلاس دماغ ہیں۔  پروفیشنل ہیں، پنجاب کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن کراچی والوں کی منجمنٹ کا کوئی ثانی نہیں ۔

 کراچی اور کراچی کے مہاجروں کے ساتھ گزارے وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے سپیڈ سٹار  کا کہنا تھا   1992 میں جب کراچی کے حالات خراب تھے ، اس وقت کراچی میں وہاں کے  دوستوں  کے ساتھ بائیک، بسوں اور مختلف سواریوں پر سفر کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ  ناظم آباد 10 نمبر کے دوستوں کے گھر ٹھہرا۔ سب لڑکے مجھے ساتھ لے کر جاتے اور ساتھ لے کر آتے تھے۔

 کراچی میں رہنے والے شخص کو پتا ہونا چاہیے کہ بات کیسی کرنی ہے اور مجھے جب یہ سکھایا گیا تو میں نے فوراًسیکھ لیا۔ کراچی والوں کے مجھ پر کئی احسانات ہیں، ان احسانات کو میں آج تک نہیں بھول سکا۔  کبھی کراچی کیلئے کچھ کرنا پڑا تو میری جان بھی حاضر ہے۔ کراچی کے علاوہ میں پاکستان کی ہر قومیت سے دل سے محبت کرتا ہوں اور  ہر قومیت کیلئے میری جان حاضر ہے۔

مصنف کے بارے میں