جلالپوربھٹیاں‌ ماڈل دیہی مرکز میں‌مریضوں کے لیے ادویات نایاب ہو گئیں‌

جلالپوربھٹیاں‌ ماڈل دیہی مرکز میں‌مریضوں کے لیے ادویات نایاب ہو گئیں‌

جلالپور بھٹیاں ( محمد زاہد منیر  نمائندہ نیونیوز سے )اگر آپ کی جیب یں اتنی رقم نہیں کہ ادویات خرید سکیں تو جلالپور بھٹیاں کے اکلوتے دیہی مرکز جانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ وہاں سے  کسی بھی قسم کی مفت دوا نہیں بلکہ آپ کو بازار سے ہی خریدنی پڑے گی ۔ جی ہاں یہ سچ ہے ۔  جلالپوربھٹیاں‌کے دیہی مرکزمیں‌مریضوں‌کے لیے ادویات میں‌ناپید ہوگئیں ہیں‌، مریض بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں‌.
تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں‌کے اکلوتے دیہی مرکز میں‌ مریض ادویات کے پچھلے ایک ماہ سے ترس رہیں‌ہیں‌لیکن ہسپتال انتظامیہ کے سر پر جوں‌بھی نہیں‌رینگ رہی بلکہ وہ مریضوں کو بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور بھی کررہے ہیں‌،

مریضوں کو علاج معلاجے کی سہولیات بھی ناہونے کے برابر ہیں‌، ادویات کے انتظار میں‌مریضوں کو ہسپتال سے باہر ہی انتظار کروایا جاتاہے ، اور پھر مطلوبہ ادویات نہ ہونے کا بہانہ بناک رٹرخا دیاجاتاہے .

جلالپور بھٹیاں‌سمیت قریبی دیہات کے افراد کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ، اور غریب شہریوں‌کو ہسپتال انتظامیہ کے ناروا رویے کی وجہ سے بازار سے مہنگی ادویات خریدنی پڑ رہی ہیں‌،