پاکستان سپر لیگ،نامور کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

پاکستان سپر لیگ،نامور کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹورٹامنٹ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ،اس موقع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے مالکان کو ایونٹ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوششیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 2018 کے سیمی فائنل مقابلے لاہور میں منعقد کرائے جائیں گے جبکہ انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے کے حوالے سے کہا کہ وہ پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔


پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا ڈرافٹ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جس میں 500 مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے لیگ کی فرینچائز مالکان اپنی ٹیموں کے لیے منتخب کیا۔
پلاٹینیئم
کوئٹہ گلیڈیئٹرز: شین واٹسن (آسٹریلیا)
ملتان سلطانز: عمران طاہر (جنوبی افریقہ)
اسلام آباد یونائیٹڈ: جین پال ڈومینی (جنوبی افریقہ)
کراچی کنگز: کولن انگرام (جنوبی افریقہ)
لاہور قلندرز: کرس لین: (آسٹریلیا)
پشاور زلمی: ڈوین براوو (ویسٹ انڈیز)
ڈائمنڈ
کوئٹہ گلیڈیئٹرز: کارلوز بریتھ وویٹ (ویسٹ انڈیز)
ملتان سلطانز: ڈیرن براوو (ویسٹ انڈیز)
اسلام آباد یونائیٹڈ: لک رونکی (نیوزی لینڈ)
کراچی کنگز: مچل جانسن (آسٹریلیا)
لاہور قلندرز: مستفیض الرحمٰن (بنگلہ دیش)
پشاور زلمی: تمیم اقبال (بنگلہ دیش)

گولڈ
لاہور قلندرز: بلال آصف (پاکستان)
ملتان سلطانز: احمد شہزاد (پاکستان)
اسلام آباد یونائیٹڈ: فہیم اشرف (پاکستان)
کراچی کنگز: لک رائٹ (انگلینڈ)
کوئٹہ گلیڈیئٹرز: راحت علی (پاکستان)
پشاور زلمی: حماد اعظم (پاکستان)