اسلام آباد میں  درآمد شدہ سیکنڈ ہینڈ فرنیچر  کی  فروخت میں اضافہ،کم قیمت اور معیاری ہونے کی وجہ سے لوگوں کا خریدنے کارجحان بڑھ گیا 

اسلام آباد میں  درآمد شدہ سیکنڈ ہینڈ فرنیچر  کی  فروخت میں اضافہ،کم قیمت اور معیاری ہونے کی وجہ سے لوگوں کا خریدنے کارجحان بڑھ گیا 

اسلام آباد: اسلام آباد میں  درآمد شدہ سیکنڈ ہینڈ فرنیچر  کی  فروخت میں اضافہ،کم قیمت اور معیاری ہونے کی وجہ سے لوگوں کا خریدنے کارجحان بڑھ گیا۔

اسلام آباد کے رہائشی  درآمد شدہ سیکنڈ ہینڈ فرنچر مارکیٹس کا ر خ کرتے ہیں اور  اس فرنیچر کوخریدتے ہیں ۔ یہ فرنیچر معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ  کم قیمت بھی ہوتا ہے اور  جیب پر بھاری بھی نہیں ہوتا ہے۔

 یہ فرنیچر دفاتر  اور گھروں میں استعمال ہوتا ہے۔اسلام آباد میں  اکثر سیاست دانوں، سفارت کاروں اور نجی شعبے کے ایگزیکٹوز سے یہ فرنیچر خریدا جاتا ہے  اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا ہے۔

پاکستان مہنگائی کی زد میں ہے اور لوگ اس  وجہ سے پریشان بھی ہیں ، اس دو ر میں اگر امپورٹڈ فرنیچر مل جائے تو اس موقع کو غنیمت جاناجاتا ہے۔ اسلام آباد  کے استعمال شدہ فرنیچر بازار میں  یہ ایک منافع بخش کاروبار سمجھا جاہے۔مارکیٹ میں درآمد شدہ فرنیچر اعلیٰ معیار کا ہے اور زیادہ تر صارفین اسی وجہ سے اس جگہ کا دورہ کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں