نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی قبول نہیں، محمود خان اور اکرم درانی کی مشاورت چوہوں کی مجلس ہے: اے این پی 

نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی قبول نہیں، محمود خان اور اکرم درانی کی مشاورت چوہوں کی مجلس ہے: اے این پی 

پشاور :اے این پی کا نئے نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نئے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی تسلیم نہیں کرتے۔ 

اے این پی کے پی کے صدر ایمل ولی خان نے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور اکرم درانی کی مشاورت کو چوہوں کی مجلس قرار دیدیا ۔ کہتے ہیں ابھی سابق وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کے انتقال کو چند گھنٹے ہی گزر ے تھے گورنر نے اجلاس طلب کرلیا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ  گورنر اپنی نوکری بچانے کی بجائے کچھ روز صبر کرکے اجلاس طلب کرتے تو اچھا ہوتا۔صوبے کی روایات کا تقاضا تھا کہ 3 دن بعد تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر فیصلے کیے جاتے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب سابق جعلی اسمبلی ہی 11ماہ سے نہیں رہی تو اس کے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈ کی کیا حیثیت ہے۔ الیکشن میں ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملے تو خاموش نہیں رہیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں