سعودی ولی عہد کا ایرانی  اور ترک صدر سےرابطہ ،فلسطین  اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال 

 سعودی ولی عہد کا ایرانی  اور ترک صدر سےرابطہ ،فلسطین  اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال 
سورس: File

ریاض:  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا  ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایران صدر  ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور ترک صدر  کے درمیان غزہ اور گرد و نواح میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔


 
دوسری جانب ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کا یہ پہلا رابطہ ہے۔ 



مصنف کے بارے میں