لیبیا میں سمندری طوفان ،3 ہزار افراد جان سے گئے  ، ہزاروں لاپتہ

لیبیا میں سمندری طوفان ،3 ہزار افراد جان سے گئے  ، ہزاروں لاپتہ

طرابلس: لیبیا میں  سمندری طوفان  3 ہزار افراد کی جان  لے گیا اور   ہزاروں لاپتہ ہوگئے۔ لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم 3 ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں۔لیبیا کے وزیر صحت کے مطابق ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار ہوگئی جبکہ ہزاروں دیگر افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد سمندری پانی میں ڈوب گئے ہیں۔


لیبیا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے امداد کی اپیل کردی ہے۔سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ  نقصان کتنا ہوا ہے اور کتنے لوگ لاپتہ ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے سبب ہزاروں لوگ لاپتہ  ہوچکے ہیں، شدید بارشوں کی وجہ سے درنہ میں ڈیم ٹوٹ گئے تھے جس کے سبب دریاؤں کے پانی میں زبردست اضافہ ہوا اور پانی شہر کے کئی علاقوں کو بہا لے گیا۔

واضح ر ہے کہ ایک لاکھ آبادی والے شہر درنہ میں 4 اہم پُل، 2 عمارتیں اور 2 ڈیم گر چکے ہیں جو کہ دارالحکومت طرابلس سے 900 کلومیٹر (560 میل) مشرق میں واقع ہیں۔

مصنف کے بارے میں