پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آج راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گے

  پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آج راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گے

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ آج کا اہم میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز کو اپنے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ کے دو پوائنٹس ہیں جبکہ لاہور تاحال پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم ہے، خاص طور پر لاہور قلندرز کے لیے جو فتح کی تلاش میں ہیں۔