کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے ریسلرز کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے ریسلرز کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے ریسلرز نے ملاقات کی اور نقد انعامات وصول کئے۔ 
تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے زمان انور، شریف طاہر اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے علی اسد نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے زمان انور، شریف طاہر کو 10، 10 لاکھ جبکہ علی اسد کو 5 لاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازا۔ 

4cdedeac663170c43b3d3204cd78b955


وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عالمی معیار کے 3 سپورٹس ارینا بنانے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ریسلرز کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا اعلان بھی کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس ارینا لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان میں بنائے جائیں گے جبکہ ریسلرز کو غیر ملکی کوچز سے تربیت دلوائی جائے گی تاکہ مستقبل میں وہ مزید بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ 

مصنف کے بارے میں