کیا آپ بھی احساس راشن کارڈ حاصل کر سکتے ہیں ؟

Ahsas Rashan Card, PTI, Health Card

لاہور:مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے سہولت دیتے ہوئے ایسے تمام افراد کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کر دیا جن کی آمدنی 50 ہزار سے کم ہے ،مہنگائی کے سیزن میں اس کارڈ کے ذریعے کریانہ اسٹورز پرآٹا، دالوں، گھی پر 30 فیصد رعایت ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب عوام کی مشکلات زیادہ سے زیادہ کم کرنا چاہتے ہیں احساس راشن کارڈ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،یہ کارڈ پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی کو دیا جائے گا تاکہ مہنگائی کے اس دور میں زیادہ سے زیادہ سہولت حاصل کر سکیں ۔

وزیر اعظم نے کہاایک فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہمیں ریاست مدینہ کو دیکھنا ہو گا جب رسول ﷺ نے ریاست مدینہ کی سربراہی سنبھالی تو مسلمان غریب تھے ،بہت سے لوگ ایسے تھے جو ہجرت کر کے آئے تھے ان کے پاس کچھ نہیں تھا اس وقت نبی ﷺ نے فیصلہ کیا کہ ریاست غریبوں کی ذمہ داری لے گی ،اللہ بھی خو ش ہو تا ہے جب مخلوق کی خدمت کی جا تی ہے ۔