بھارتی لوک  سبھا میں  سکیورٹی کی سنگین کوتاہی، دو افراد ارکان اسمبلی کے بینچوں تک پہنچ گئے ، ایوان میں افراتفری مچ گئی

بھارتی لوک  سبھا میں  سکیورٹی کی سنگین کوتاہی، دو افراد ارکان اسمبلی کے بینچوں تک پہنچ گئے ، ایوان میں افراتفری مچ گئی

نئی دہلی :بھارتی لوک  سبھا میں  سکیورٹی کی سنگین کوتاہی کا واقعہ ہوا۔  دو افراد ارکان اسمبلی کے بینچوں تک پہنچ گئے۔ اس سے  ایوان میں افراتفری مچ گئی۔بھارتی  لوک سبھا میں  اجلاس میں  سکیورٹی کی سنگین کوتاہی سامنے آئی۔  اجلاس کے دوران وزیٹرز گیلری سے دو  افراد  ارکان پارلیمنٹ کی نشستوں والے حصے کی طرف کود گئے۔


 ان دونوں کے پاس گیس خارج کرنے والے کنستر تھے۔  انہوں نے دھوئیں والا بم بھی پھینکا، جس کی وجہ سے ایوان میں افراتفری مچ گئی۔ سکیورٹی کی خلاف ورزی پر دونوں  افراد کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، دونوں کی شناخت ساگر شرما اور منو رنجن کے ناموں سے ہوئی ۔  ان کا تعلق جنوبی شہر میسور سے  بتایاجاتاہے۔  


پولیس نے اسمبلی ہال کے اندر سے دو افراد کو حراست میں  لیا جبکہ دو کو پارلیمنٹ سے باہر گرفتار کیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔  سپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم نے خدشہ ظاہر کیا کہ دونوں افراد نے جو گیس چھوڑی وہ زہریلی بھی ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں آج ہی کے دن 2001ء میں بھارتی پرلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں