جس کو مینڈیٹ ملا ہے اسے تسلیم کرنا چاہیے، دوسرے کے مینڈیٹ میں ہاتھ نہ ڈالیں، وزیر اعظم کے عہدے کیلئے ایاز صادق یا شہباز شریف متبادل امیدوار ہو سکتے ہیں: خورشید شاہ

 جس کو مینڈیٹ ملا ہے اسے تسلیم کرنا چاہیے، دوسرے کے مینڈیٹ میں ہاتھ نہ ڈالیں، وزیر اعظم کے عہدے کیلئے ایاز صادق یا شہباز شریف متبادل امیدوار ہو سکتے ہیں: خورشید شاہ
سورس: file

اسلام آباد: رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے عہدے کیلئے ایاز صادق یا شہباز شریف متبادل امیدوار ہو سکتے ہیں۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد الیکشن ہارے ہوئے ہیں نوا ز شریف کو اخلاقا وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ممبران اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہیے،پی ٹی آئی کی نشستیں کسی ممبر کی نہیں بلکہ عوام کی ہیں۔ 

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس کو مینڈیٹ ملا ہے اسے تسلیم کرنا چاہیے، دوسرے کے مینڈیٹ میں ہاتھ نہ ڈالیں۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی خرید و فروخت سے انارکی پھیلے گی۔  پیپلز پارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر ساتھ شامل نہیں کرے گی۔  

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کا مینڈیٹ چھین کر اپنا مینڈیٹ نہیں بڑھانا چاہتی، پی پی آزاد امیدوار کو لے گی لیکن پی ٹی آئی حمایت یافتہ کو نہیں شامل کرے گی۔ 

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کے جذبات کے ساتھ نہ کھیلے، تما م پارٹیوں کو ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ا نتخابی معاملات پر فوری فیصلوں کی ضرورت ہے، فارم 45 کے مطابق فیصلے ہونے چائیں، عدالتیں 15 دن کے اندر انتخابی عذرداریوں پر فیصلےکریں۔ 

 وزیر اعظم کے عہدے کیلئے ایاز صادق یا شہباز شریف متبادل امیدوار ہو سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں