دھندلے  پن  اور آشوب چشم میں لاپرواہی نہ برتیں  ! برطانوی ماہرین نے خبردار کردیا 

دھندلے  پن  اور آشوب چشم میں لاپرواہی نہ برتیں  ! برطانوی ماہرین نے خبردار کردیا 

مانچسٹر: دھندلے  پن  اور آشوب چشم میں لاپرواہی نہ برتیں  ، اس سے آنکھوں کاکینسر لاحق ہوسکتا ہے۔اس بارے میں برطانوی طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ  اگر آنکھوں سے دھندلا نظر آرہا ہے یا آشوب چشم کامرض کافی دنوں سے ہے تو اس میں کوتاہی نہیں برتنی چاہئے کیونکہ یہ دونوں امراض آنکھوں کے کینسر کے ابتدائی مراحل ہیں۔  برطانیہ میں آنکھوں کے کینسر کے امراض بڑھ رہے ہیں۔طبی ماہرین کے نزدیک  یہ مرض اگلے پندرہ برسوں میں زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے کیونکہ اس کی وجہ ماحول  اور فضا ہے۔ 

اگرچہ آنکھوں کا کینسر بیماری کی نایاب شکلوں میں سے ایک ہے، برطانیہ میں تشخیص اگلے 15 سالوں میں  خطرناک حد تک ہونے  کی   پیش گوئی کی گئی ہے۔ کینسر ریسرچ کے مطابق برطانیہ میں سالانہ 850 افراد میں آنکھوں کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جو کہ روزانہ دو سے زیادہ افراد ہیں۔ تاہم، یہ تعداد 2038-2040 تک ہر سال 2000 سے زیادہ نئے کیسز تک بڑھنے کا امکان ہے۔تاہم   بیماری کی بہت سی علامات کو آسانی سے نظر انداز کیا جا تا ہے اور اس پرکوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی ۔ کینسر کی مختلف قسمیں ہیں جو آنکھ کو متاثر کر سکتی ہیں۔


اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ پھیپھڑوں سمیت جسم کے دیگر حصوں میں پھیل سکتا ہے۔طبی ماہرین کے نزدیک  آنکھ کا کینسر ہمیشہ علامات کے ساتھ خود کو ظاہر نہیں کرتا۔اگر کسی کی آنکھ میں  ایک سیاہ دھبہ جو سائز میں بڑھ رہا ہے، کسی کو دیکھنے میں مسائل  ہورہےہیں ،بصارت کا جزوی/مکمل نقصان ہورہا ہے،آنکھوں میں  جلن  ہورہی ہے  ۔ ان سب باتوں کو نظر اندازنہیں کرنا چاہئے  اور فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا چاہئے۔

مصنف کے بارے میں