جنوبی کوریا کا ریسکیو 1122 کو 2 ایمبولینسوں اور سیلاب سے بچاؤ کے جدید سامان کا عطیہ

جنوبی کوریا کا ریسکیو 1122 کو 2 ایمبولینسوں اور سیلاب سے بچاؤ کے جدید سامان کا عطیہ
سورس: file

اسلام آباد: جمہوریہ کوریا کی جانب سے پاکستان میں ایمرجنسی سروسز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریسکیو 1122 کو 2 ایمبولینسوں اور سیلاب سے بچاؤ کے جدید سامان کا عطیہ کر دیا۔

جمہوریہ کوریا کے سفیر پارک کی جون نے دو ایمبولینسز اور سیلاب سے بچاؤ کا سامان سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیا۔

 ڈویژنل ریسکیو ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کورین سفیر پارک کی جون نے 2023 کے سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کے کلیدی کردار کو سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 ہنگامی حالات میں بے سہارا متاثرین کیلئے ہمہ وقت دستیاب رہتی ہے جو انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔

 سفیر پارک کی جون نے کہا کہ ہنگامی حالات کیلئے ریسکیو کو جدید آلات اور اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ یہ تمام سامان ہنگامی حالات میں پاکستان کے لوگوں کی مدد کرے گا۔

 ڈاکٹر رضوان نصیر سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب نے خطاب میں کہا کہ کوریا کے سفیر اور جمہوریہ کوریا عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بڑھ چڑھ کر تعاون کیا۔ عطیہ کردہ سامان میں دو ایمبولینسز، فلڈ ریسپانس میں زیر استعمال 15 انفلٹیبل ہائپالون بوٹس، 10 ہوائی کشتیاں، 15 کشتیوں کو لے جانے والی ٹرالیاں، 23 او بی ایم 40 ایچ پی اور 100 ویڈر سوٹ شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں