چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار، پی ٹی آئی کی ٹکٹ نہ ملی سکی

چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار، پی ٹی آئی کی ٹکٹ نہ ملی سکی

لاہور:چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ کی قیصرہ الٰہی کو  ہائیکورٹ نے ریلیف دیدیا گجرات کےحلقہ اے 69، این اے 64 اور پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی  تاہم تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا۔

لاہور ہائیکورٹ  نے پرویزالہیٰ کی اہلیہ  قیصرہ الٰہی کو این اے 69، این اے 64 اور پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت  مل گئی ، تاہم تحریک انصاف  کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ گجرات کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر تحریک انصاف پہلے ہی ٹکٹ جاری کرچکی ہے این اے 64 سے تحریک انصاف نے رانا عباس کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔  

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی، مونس الہیٰ، قیصرہ الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔  بینچ نے قیصرہ الٰہی کو این اے 69، این اے 64 اور پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی، عدالت نے قیصرہ الٰہی کی تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔

دوسری جانب مونس الہیٰ کی چاروں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد  کر دیےگئے۔  مونس الہی نے این اے 64 اور  69 اور پی پی 32  اور 34 سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔ 

 عدالت نے آر او اور اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا جبکہ بینچ نے چوہدری پرویز الٰہی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔  

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی، مونس الہیٰ، قیصرہ الٰہی نے 7 حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔تلہ گنگ این اے 59، گجرات این اے 64، منڈی بہاوالدین این اے 69 کے آر آوز کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا جبکہ  تلہ گنگ پی پی 23, منڈی بہاوالدین پی پی 42، گجرات پی پی 32 اور 34 کے آر آوز کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں