کراچی ٹیسٹ: پاکستانی باؤلرز ناکام، آسٹریلیا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 

کراچی ٹیسٹ: پاکستانی باؤلرز ناکام، آسٹریلیا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا 

کراچی: کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔ 8 وکٹوں کے نقصان پر 5 سو سے زائد رنز بنالیے ہیں۔ 

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس کا آج دوسرا روز تھا۔  آسٹریلیا نے دوسرے روز کا کھیل 251 رنز سے شروع کیا اوردن کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنالیے ہیں۔  عثمان خواجہ 160 رنز کر آؤٹ ہوئے۔الیکس کیرے نے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

تاریخی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے سیشن میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے ایک اوور قبل پاکستان نے بریک تھرو حاصل کیا اور اسٹیو اسمتھ 72 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔ اوپنر عثمان خواجہ نے 127 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں