پاک فوج کے سپہ سالار لائن آف کنٹرول پر پہنچ گئے ،عید کے موقع پر قوم کیلئے اہم پیغام 

Army Chief, General Qamar Javed Bajwa,LOC,Edi Namaz

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ نے عید الفطر کی نماز ایل او سی پرجوانوں کے ساتھ ادا کرنے کے بعد کہا کہ  پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، سیفٹی اور فلاح ہماری ذمہ داری ہے،پاک فوج قوم کی توقعات پرپورا اترنےکیلئےہر اقدام کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے نما ز عید پاک فوج کے جوانوں کیساتھ ایل او سی پر ادا کی ،اس موقع پر آر می چیف نے  لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کےجذبے،لگن اورپیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا،نما ز عید ادا کرنے کے بعد  پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی سکیورٹی ،سیفٹی اور فلاح ہماری ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہراقدام اُٹھانے کیلئے تیار ہے ،پاک فوج کے جوان کورونا کی روک تھام کیلئے کوششوں میں ہر ممکن احتیاط لازمی اختیار کریں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف نے ملک کیلئےقربانیاں دینے والےشہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بطورسولجر فرض کی انجام دہی پر فخر ہے۔