ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن، مونس الہٰی کےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن، مونس الہٰی کےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری
سورس: File

لاہور: احتساب عدالت  لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے  دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

احتساب عدالت لاہور کے جج نسیم احمد ورک نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس کی سماعت کی۔

نیب نے مونس الہی کی روپوشی کی رپورٹ عدالت میں  پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم مونس الہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے،ملزم مونس الہی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو چکا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی مگر ملزم  نے خود کو روپوش کیا ہوا ہے۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم مونس الہی کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

احتساب عدالت لاہور میں نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری  کر رکھے ہیں، چیئرمین نیب نے  بھی 11 اگست کو مونس الہی کا ورانٹ گرفتاری  جاری کیا،  مونس الہی کا اشتہار  بھی شائع کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوا۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کی کاروائی مکمل کرتے ہوئے مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ ملزم مونس الہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں