کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں کی مالیت کا اسمگل شدہ الیکٹرانکس سامان برآمد

کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں کی مالیت کا اسمگل شدہ الیکٹرانکس سامان برآمد
سورس: File

کراچی: کراچی کے علاقے ماڑی پور میں کسٹم حکام نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گودام سے بیس کروڑ مالیت کا الیکٹرونکس سامان برآمد کرلیا۔

کسٹم حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ویئر ہاؤس میں  کارروائی کی۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کنٹینر سے بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا، اسمگل شدہ سامان میں لیپ ٹاپ اور الیکٹرونکس سامان ہیں۔

 کسٹم حکام کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ اسمگل سامان کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے۔

مصنف کے بارے میں