افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف

افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف
سورس: File

اسلام آباد:  افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا،سعودی عرب نے 12ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کا مرکزی ملزم لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے۔  پاسپورٹ حکام اور وزارت داخلہ حکام کا یہ کہنا ہے کہ اصل میں پاسپورٹ کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ نہیں ہے یہ اصل معاملہ نادرا کے ڈیٹا میں ہے نادرا کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈہے کیونکہ پاسپورٹ نادرا کے شناختی کارڈ کے اوپر بنے ہیں۔ حکام پاسپورٹس اینڈ امیگریشن  کے مطابق پاسپورٹ ڈائرکٹوریٹ معاملےکی پوری چھان بین اورنادرا ڈیٹا بھی کاونٹر چیک کر رہےہیں۔

ڈی جی پاسپورٹس ڈائرکٹوریٹ مصطفیٰ قاضی اور ایف آئی نےتحقیقات شروع کر دی ہیں،حکام پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین اور نادرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے افغانی سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہوئے ہیںجس کے پاس سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے کیے گئے ہیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کے پاکستانی سفیر ان کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے  جبکہ اس کی اطلاع یہاں وزارت خارجہ کو بھی دی گئی ہے ۔

 جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کا مرکزی ملزم لاہور سے گرفتار پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کے ایک حاضر اور ایک سابقہ ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید براں، ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کے دوران عمر جاوید نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس کے علاوہ پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ کے دو افراد بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں