پاکستانی سفیر کی وزیر ثقافت وکھیل یونان کے ساتھ ملاقات

پاکستانی سفیر کی وزیر ثقافت وکھیل یونان کے ساتھ ملاقات
سورس: File

ایتھنز: یونان میں پاکستان کے سفیر عامر آفتاب قریشی نے یونان کی وزیر برائے ثقافت لینا مینڈونی سے ایتھنز میں ملاقات  کی۔  ملاقات  میں یونان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ ثقافتی تعلقات کی بحالی کے لیے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور آنے والے وقت میں مزید دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد  پاکستانی سفیر  یونان عامر آفتاب قریشی کی  یونیورسٹی آف میکرونیا کے سکول آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر  اور پروفیسرز سے ملاقات میں علمی روابط کو فروغ دینے کے لیے مفید بات چیت ہوئی۔مزید براں،  پاکستانی طلبہ کی یونان میں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے خصوصی بات چیت بھی ہوئی۔

پاکستانی سفیر   کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور یونان کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے.

  پاکستان کے سفیر عامر آفتاب قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور یونان کے درمیان مختلف اہم شعبوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہو گی,  پاکستان کے یونان کے ساتھ بہت پرانے تعلقات ہیں اور پاکستان یونان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں