مظفرآباد :آزادکشمیر کی موجودہ اسمبلی کے تیسرے وزیرعظم کا انتخاب آج ہو گا

مظفرآباد :آزادکشمیر کی موجودہ اسمبلی کے تیسرے وزیرعظم کا انتخاب آج ہو گا

مظفرآباد :2021 کےجنرل الیکشن سے پانچ سال کے لیے وجود میں آنے والی اسمبلی میں تیسرے وزیرعظم کا انتخابات آج ہو گا،  آزادکشمیر کی  قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس آج دن 2 بجے ہو گا  آزادکشمیر اسمبلی اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ 

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی  تنویر الیاس کے ڈی سیٹ ہونے کے  بعد 52 اراکین پر مشتمل ایوان ہے ،پاکستان تحریک انصاف 31 نشستوں اور مسلم کانفرنس  ایک اتحادی نشست کے ساتھ ایوان میں موجود ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی کی 12 ،مسلم لیگ ن 7، اور جموں وکشمیر پیپلزپارٹی پارٹی کی 1 نشست ہے ۔

 نئےوزیر اعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق  قائد ایوان کے انتخاب کیلئے  پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے مابین مقابلہ متوقع ہے ، قائد ایوان کے امیدوار کو کامیابی کیلئے سادہ اکثریت درکار ہے ، نئے قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول آج  جاری  کیا  جائے گا،کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد ایوان میں اوپن ووٹنگ ہوگی کامیاب   ہونیوالے امیدوار کا اعلان سپیکر اسمبلی کریں گے۔  

مصنف کے بارے میں