لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ اور تاوان کے لیے اغوا کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے آمنہ عروج، ممنون حیدر، اور زیشان کو تاوان طلب کرنے کے جرم میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم، اغوا کا الزام ثابت نہ ہونے کی وجہ سے اس جرم میں سزا نہیں دی گئی۔
کیس میں شامل دیگر ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔ فیصلہ 17 گواہان کی شہادتوں کی روشنی میں سنایا گیا، جن میں خلیل الرحمان قمر، ان کے دوست، پولیس اہلکار اور بینک عملہ شامل تھے۔
یہ کیس جولائی 2024 میں سامنے آیا تھا جب خلیل الرحمان قمر کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کر کے اغوا کیا گیا اور تاوان طلب کیا گیا تھا۔