پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، محسن نقوی اور امریکی وفد کا کرتار پور میں خیرسگالی دورہ

پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، محسن نقوی اور امریکی وفد کا کرتار پور میں خیرسگالی دورہ

کرتارپور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے وفد کے ہمراہ کرتار پور راہداری کا دورہ کیا اور سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد پیش کی۔
وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھے۔

وزیر داخلہ اور وفد کا گوردوارہ دربار صاحب پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سکھ رہنماؤں نے پھول پیش کیے اور خیرمقدمی الفاظ ادا کیے۔ وفد کو گوردوارے کے مختلف حصے دکھائے گئے اور بابا گرونانک دیو جی سے متعلق تاریخی اشیاء کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی اور امریکی وفد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی، سروپا پہن کر کرپان وصول کی اور لنگر ہال میں سکھ یاتریوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابر عزت دی جاتی ہے اور سکھ یاتریوں کے لیے سہولیات میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ امریکی وفد نے بھی پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ سکھ برادری کے ساتھ اس قدر احترام کا مظاہرہ قابل تحسین ہے