ملک میں ہیٹ ویو کا زور، 18 اپریل کو اسلام آباد اور پوٹھوہار میں بارش کا امکان

ملک میں ہیٹ ویو کا زور، 18 اپریل کو اسلام آباد اور پوٹھوہار میں بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر نجم نذیر ضیغم کے مطابق، 16 سے 18 اپریل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہو گا، جس کے تحت 18 اپریل کو اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ بالائی فضاء میں ہائی پریشر سسٹم کی موجودگی ہے۔ ان کے مطابق، یہ گرمی کی شدت پورے ہفتے برقرار رہ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ کے علاقے خصوصاً نواب شاہ، لاڑکانہ اور اطراف میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جب کہ کراچی میں بھی آئندہ دنوں میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔

ادھر پنجاب میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔