امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی 76 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی 76 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی۔ امریکی قونصل خانہ جنرل کراچی نے  امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان نے 76 ویں آزادی کے دن وہ  تمام پاکستانیوں کو  اپنی نیک خواہشات بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئیے مشترکہ اقدار کو منائیں جو ہماری قوموں کو متحد کرتی ہیں اور تعاون ، پیشرفت اور امن کے مستقبل کے منتظر ہیں۔پاکستان،  یوم آزادی مبارک ہو۔

eb3f9ccbdcfec04c22a58055e6036314

یوم آزادی کے بارے میں اپنے پیغام میں ، امریکی قونصل خانہ جنرل کراچی نے آج کہا کہ امریکی اور پاکستانی عملے نے اس دن کو مل کر منایا۔

 کراچی میں امریکی قونصل خانے جنرل نےامریکی عوام کی جانب سے پاکستان کی آزادی کے 76 ویں سال کے ساتھ ساتھ امریکہ اور پاکستان کے مابین 76 سال کے دوطرفہ تعلقات پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

قونصل خانے نے کہا کہ دونوں ممالک کی معاشی ترقی ، باہمی خوشحالی اور علاقائی سلامتی میں مشترکہ مفادات پر مضبوط شراکت داری ہے۔

de493d963ef6fdd5c1ecdb49784fecb6

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا  کہ جب ہم اس سنگ میل کو ایک ساتھ مناتے ہیں اور مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں تو ، امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری دوستی اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کے لئے پرعزم ہے۔

مصنف کے بارے میں