تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں دینے کی تجویز پر اتفاق

 تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں دینے کی تجویز پر اتفاق
کیپشن: تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں دینے کی تجویز پر اتفاق
سورس: فائل فوٹو

لاہور: بین الصوبائی  وزراء تعلیم نے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الصوبائی  وزراء تعلیم اجلاس ختم ہو گیا ہے اور تمام وفاقی اکائیوں سے سفارشات لے لی گئیں جبکہ 25 دسمبر سے 5 جنوری تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کرنے کی تجویز پر اتفاق  ہوا ہے۔ تاہم اجلاس میں فیصلہ نہ ہو سکا اور کل حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ 

کل این سی او سی اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود بھی شریک ہوں گے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے سوا باقی صوبے 25 دسمبرسے 5 جنوری تک چھٹیوں پر رضا مند ہیں تاہم سندھ موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی میں پیش کرے گا۔

گزشتہ روز وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن جاری ہے جو متاثر ہو سکتی ہے۔ 

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلاف ہو گیا، حیران کُن وجہ سامنے آ گئی۔