منی بجٹ میں کونسی  چیزیں مزید مہنگی ہو نے جا رہی ہیں ؟

mini budget, new budget, pakistan, neo newsnetwork

اسلام آباد:منی بجٹ میں بڑی چیزیں مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط کے تحت منی بجٹ میں 350 ارب روپے ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جا رہی ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط کے تحت منی بجٹ میں بڑی چیزیں مزید مہنگی ہونے جا رہی ہیں ،منی بجٹ میں مکمل تیار گاڑیوں کی درآمد پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں آئی فون سمیت قیمتی اسمارٹ فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے ، موبائل فونز پر اس وقت 27 ارب کی ٹیکس چھوٹ دی جاری ہے،درآمدی مکھن، پنیر، سمیت پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے .

اس کے علاوہ غیر ضروری لگژری اشیاء کی درآمد پر شرح 17 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے ۔