فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے: سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے: سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن
سورس: file

کراچی: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل ہونے کے حوالے سےسندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔

سندھ بار ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل متوازی عدالتی نظام چلانا ہے۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل چلانےسے عدلیہ پر عوام کا اعتماد کم ہو جائےگا۔

 
سندھ بار ایسوسی ایشن کےاعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپیل پر جلد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دی تھی اور قرار دیا تھا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

مصنف کے بارے میں