وہاج علی  کی عالمی سطح پرپذیرائی ،برطانوی اخبار میں  ہالی وڈ اور بالی وڈاداکاروں کے ساتھ جگہ بنالی

وہاج علی  کی عالمی سطح پرپذیرائی ،برطانوی اخبار میں  ہالی وڈ اور بالی وڈاداکاروں کے ساتھ جگہ بنالی

لاہور: پاکستانی اداکار وہاج علی  کو عالمی سطح پرپذیرائی ملی ہے۔   اداکار وہاج علی نے برطانوی اخبار میں  ہالی وڈ اور بالی وڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا  ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار وہاج علی نے سال 2023 کی بہترین سیلیبریٹی کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ 

برطانیہ کے ایک مشہور اخبار "ایسٹرن آئی" نے  2023ء کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایشیاء کی ان شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے 2023 میں فلم، ٹی وی، سوشل میڈیا، موسیقی اور ادب سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقبولیت حاصل کی ہے۔


فہرست کے مطابق پاکستانی اداکار وہاج علی نے 2023 کی 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے، اس کامیابی کے بعد وہاج علی نے کئی نامور ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس  فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے یہ پوزیشن رواں سال اپنی دو سپر ہٹ فلموں "پٹھان" اور "جوان" کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق 2023 کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جن میں سجل علی، احد رضا میر، یمنیٰ زیدی، حدیقہ کیانی، عروج آفتاب اور بلال عباس خان شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں