ملک میں بعض عناصر سوشل میڈیا کی ریگولیشن نہیں چاہتے، فواد چوہدری

ملک میں بعض عناصر سوشل میڈیا کی ریگولیشن نہیں چاہتے، فواد چوہدری


اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے کہاہے کہ ملک میں بعض عناصر  سوشل میڈیا کی ریگولیشن نہیں چاہتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگو لیٹ کرنا خالصتا عوامی مفاد کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ میں سوشل میڈیا ریگولیٹ کیا جاتا ہے،مگر وہاں اس کی تنقید نہیں کی جاتی جیسی پاکستان میں ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بعض عناصر ریگولیشن نہیں چاہتے۔