اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 8 بھارتی نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کروایا: بی جے پی رہنما کا دعویٰ

اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 8 بھارتی نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کروایا: بی جے پی رہنما کا دعویٰ
سورس: file

ممبئی: راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور بھارتی انتہا پسند بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی  نےدعویٰ کیا کہ قطر میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی بحریہ کے 8 افسران کی رہائی میں شاہ رخ خان نے بڑا کردار اد کیا ہے۔ 

بھارتی انتہا پسند بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے قطر حکومت کو قطر میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی بحریہ کے 8 افسران کی رہائی پر راضی کرنے میں مدد کی ہے۔ راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ  سبرامنیم سوامی کے مطابق قطر نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ان افسران کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا ،  بھارتی وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کا مشیر قطر کا یہ فیصلہ واپس کرانے میں ناکام ہوچکے تھے۔

راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے اپنے ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ  سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی کو سنیما اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے ساتھ قطر لے جانا چاہیے کیونکہ وزارت خارجہ اور این ایس اے قطر کے شیخوں کو راضی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مودی نے شاہ رخ خان سے مداخلت کی درخواست کی اور اس طرح ہمارے نیوی افسران کو آزاد کرنے کے لیے قطر کے شیخوں کے ساتھ ایک مہنگا سودا کیا۔

910d149e2cdcce41b9cb331d83949e4b

نریندر   مودی کے ٹویٹ میں ان کے یو اے ای اور قطر کے دورے کا ذکر کیا گیا ہے۔ 

سبرامنیم کے اس بیان کے بعد شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنا آفیشل بیان جاری کرتے ہوئے ان دعوؤں کی تردید کر دی۔

d75d020f018b59af3e3020c6ad416db7

 شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ددلانی گُرنانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنے دفتر سے ایک بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں شاہ رخ خان کے ملوث ہونے کے ایسے کوئی بھی دعوے بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس کامیاب قرار داد کو حاصل کرنے کا سہرا مکمل طور پر ہندوستان حکومت کے عہدیداروں کے سر ہے۔

مصنف کے بارے میں