پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، اور 100 انڈیکس میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 423 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، اگرچہ گزشتہ روز کے پہلے سیشن میں بھی تیزی تھی، لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج  میں 19 ارب 16 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار 583 روپے مالیت کے 28 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار 556 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں