چینی خاتون کو مردوں کی آوازیں سنائی دینا بند ہو گئیں

چینی خاتون کو مردوں کی آوازیں سنائی دینا بند ہو گئیں
کیپشن: فوٹو بشکریہ: فاکس نیوز

بیجنگ : چینی خاتون ایک ایسی ان ہونی حالت میں چلی گئی جہاں اس کو مردوں کی آواز سنائی نہیں دے رہی ۔ 

نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق،چِن نامی خاتون جو   چین سے تعلق رکھتی ہے  کو اچانک مردوں کی آواز سنائی دینا بند ہو گئی ۔چِن صبح  ورزش کرنے کے بعد ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کے لیے آئی جہان اس نے شکایت کی کہ اس کو  اپنے بوائے فرائنڈ کی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے۔ 

 چِن نے ڈاکٹر ہو بتایا کہ  ایک رات پہلےاس کے کان میں کچھ عجیب سی آوازوں کی  گونج سنی دی جس کے بعد سےاس کو اپنے بوائے فرینڈ کی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے، متاثرہ خاتون کے علاج پر مامور ڈاکٹر لن کی آواز تو متاثرہ خاتون سن سکتی ہے  لیکن وہ اس کے آس پاس موجود  مرد مریضوں کی آواز سننے سے قاصر ہے۔ 

ڈاکٹر  لن ریورس سلوپ ہیرنگ لاس جو سنائی کی قوت ضائع ہونے کی صورت  میں استعمال ہونے والی ٹیکنیک سے اس کا علاج کر رہی ہیں ۔ متاثرہ خاتون لو فریکونسی ہیرنگ لاس کی قوت ضائع کر بیٹھی ہے  جس سے اس کو  مردوں کی گہری آواز سنائی نہیں دے رہی ہے،  آر ایس ایچ ایل ویللائزیشن کا ایک ٹیسٹ ہوتا ہے۔ 

آئیڈیولوجی کلنک آف آئیڈیولوجی کے مطابق ، ہر سال امریکہ اور کینیڈا میں 12000 میں سے 3000 لوگ سنائی کی قوت کھو بیٹھتے ہیں ، ماہرین اس کی وجہ ہائی پیچ فریکونسی کی آوازیں زیادہ سننادیتے ہیں ۔