رانا شمیم کے الزامات پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

رانا شمیم کے الزامات پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم کے عدلیہ میں مداخلت کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کے عدلیہ میں مداخلت کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  کرلیا ۔ رانا شمیم کے بیٹے اور وکیل احمد حسن رانا نے استدعا کی کہ بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ اسی ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راولپنڈی بار میں ایک تقریر کی۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ نےاستفسار کیا کہ آپ کو کس بنچ پر شک ہے کہ جو کوئی اور بناتا ہے جن کا بیان حلفی میں نام ہے وہ بنچز کا حصہ نہیں تھے اگر کوئی مس کنڈکٹ کیا ہے تو وہ بنچز نے کیا ہو گا ؟ کیا آپ ان بنچز اور ججز کے خلاف انکوائری چاہتے ہیں ۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

مصنف کے بارے میں